ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / برہماورمیں ساتویں جماعت کے طالب علم کی خود کشی 

برہماورمیں ساتویں جماعت کے طالب علم کی خود کشی 

Thu, 01 Oct 2020 14:23:25    S.O. News Service

برہماور،یکم اکتوبر (ایس او نیوز) برہماور تعلقہ کے شریارا گاؤں  سے ملی خبر کے مطابق تھنوش نامی 12سالہ طالب علم نے اپنے گھر کی چھت سے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی ہے۔  معلوم ہواہے کہ تھنوش ساتویں جماعت میں زیر تعلیم تھا۔وہ ایک کند ذہن اور ہٹ دھرم قسم کا لڑکا تھا اور پڑھائی میں بالکل بھی دلچسپی نہیں لے رہاتھا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اس کی ماں کویتا کل بدھ کے دن صبح میں کام پر چلی گئی تھی اور تھنوش کو آن لائن کلاس میں حاضر رہنے کے لئے گھر پر ہی چھوڑ دیا تھا۔اس کے علاوہ گھر سے نکلنے سے پہلے ماں نے بیٹے کو پڑھائی میں دلچسپی لینے اور والدین کی نصیحتوں پر عمل کرنے کی تاکید بھی کی تھی۔شاید اپنی ضدی طبیعت یا پھر پڑھائی لکھائی میں اپنی کمزور صلاحیت سے مایوس ہوکر تھنوش نے ماں کے چلے جانے کے بعد اپنے آپ کو پھانسی پر لٹکا لیا۔

طالب علم کی خود کشی کے تعلق سے خبر ملنے پر کوٹا پولیس اسٹیشن کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: